ایف ایف سی کی 46ویں سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد

ایف ایف سی کی 46ویں  سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی گزشتہ روز 46ویں سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ انفرادی شیئر ہولڈرز کے ساتھ ساتھ فوجی فاؤنڈیشن، سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، سٹی بینک، ڈوئچے بینک، سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، NAFA، NIT،APF،Atlas سمیت تمام بڑے ایکویٹی ہولڈرز اور دیگر کارپوریٹ باڈیز اور اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 

 کمپنی سیکرٹری بریگیڈیئر (ر) ذوالفقار علی حیدر، چیئرمین ایف ایف سی بورڈ آف ڈائریکٹرز، وقار احمد ملک نے شرکا کو خوش آمدید کہا۔ منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سرفراز احمد رحمان نے حصص یافتگان کو سال 2023کے دوران کمپنی کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں