اسلام آباد کے داخلی، خارجی راستوں پر 13چیک پوسٹیں قائم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد کے داخلی، خارجی راستوں  پر 13چیک پوسٹیں قائم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیک پوسٹیں 13داخلی اور خارجی راستوں پر قائم کی جائیں گی۔۔

یہ فیصلہ سکیور ٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ روات، سنگجانی، 26نمبر چونگی، بہارہ کہو، ترلائی، آئی جے پرنسپل روڈ، ترامڑی چوک، ٹینتھ ایونیو، کیرج فیکٹری پر چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی جہاں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں