گھر میں گیس لیکیج سے آگ بھڑک اٹھی، 4افراد جھلس گئے

گھر میں گیس لیکیج سے آگ بھڑک اٹھی، 4افراد جھلس گئے

راولپنڈی (خبرنگار) گیس لیکیج کے باعث گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی سمیت 4افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ تھانہ کینٹ کے علاقے سعدی روڈ صدر میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگی ۔۔

جس کے نتیجے میں 70سالہ حافظ عبدالرحیم اور ان کی اہلیہ 50سالہ عائشہ، تابش عمر 22سال اور طالش عمر 20سال زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ادھر پولیس نے بھی ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں