صارفین کی شکایات کو بروقت حل کیا جا ئے ، وزیر توانا ئی

  صارفین کی شکایات کو بروقت حل کیا جا ئے ، وزیر توانا ئی

اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کسٹمر سروس سینٹر کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا صارفین کے مسائل بر وقت حل کئے جا ئیں ۔

 گزشتہ روز ان خیالات کااظہار انہوں نے کسٹمر سروس سینٹر کی ورکنگ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر نے اجلاس میں صارفین کی شکایات کے حل کی غلط رپورٹنگ کی نشاندہی کی اور 2018 سے موصول ہونیوالی تمام شکایات کا جامع تجزیہ کرنے اور پی آئی ٹی سی کو اپنے کسٹمر کیئر سینٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں