ناقص کارکردگی پر2 تھانیدار فارغ،8 معطل:ایس ایچ اوز کو بہتری کیلئے 4 یوم کی ڈیڈ لائن

ناقص  کارکردگی  پر2 تھانیدار  فارغ،8 معطل:ایس ایچ اوز  کو  بہتری  کیلئے  4  یوم  کی  ڈیڈ لائن

اسلام آ باد ( عادل تنولی،ماہتاب بشیر ) ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔

ناقص کارکردگی پر تھانہ آبپارہ اور سہالہ کے ایس ایچ اوز نوکری سے برخاست کر دئیے گئے جبکہ ناقص کارکردگی پر 8 تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو معطل کردیا گیا۔معطل ہونے والوں میں تھانہ مارگلہ ، بنی گالا، رمنا،سنگجانی، نیلور، کورال،لوہی بھیر اور ہمک شامل ہیں جبکہ ایس ایچ او آئی نائن اور کراچی کمپنی کو اچھی کارکردگی پر انعامات دئیے گئے باقی تمام ایس ایچ او کو کارکردگی بہتر بنانے کے لئے چار دنوںکی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے ۔ گزشتہ روز سی پی او /ڈی آئی جی آپریشنز نے تھانہ بنی گا لا کادورہ کیا اور ناقص کارکردگی پر افسر مہتمم تھانہ بنی گا لا کو معطل کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ آئندہ جس کی کارکردگی بہتر ہوگی وہی ہماری ٹیم کا حصہ رہے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام نفری تھانے میں موجود رہے گی جس کو کام ہوگا متعلقہ ڈی پی او کی اجازت سے جائے گا۔ اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون تیز کیا جا ئے ، کرپشن، غیراخلاقی رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آئندہ اچھی کارکردگی دکھانے والے ہی ایس ایچ اوز لگ سکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں