صفائی کی صورتحال بہتر بنائی جا رہی،چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی

صفائی کی صورتحال بہتر بنائی جا رہی،چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ثاقب رفیق نے شہر کا دورہ کر کے ستھرا پنجاب اور عید الفطر کیلئے جاری صفائی مہم کا معائنہ کیا۔

 انہوں نے کالج روڈ، چائنہ مارکیٹ بوہڑ بازار اور لال حویلی روڈ کی مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے دکانداروں اور تاجر برادری کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور صفائی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ تاجر برادری نے انہیں شہر کی صفائی کے حوالے سے بتایا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی کیلئے اچھا کام کر رہی ہے۔ ثاقب رفیق نے کہا کہ صفائی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، صفائی کی صورتحال بہتر بنائی جا رہی، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے شہر کی صفائی کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کمپنی کے ساتھ تعاون کریں۔ بعد ازاں انہوں نے لیاقت باغ ورکشاپ میں آر ڈبلیو ایم سی ورکرز کے ہمراہ افطاری بھی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں