فتح جنگ :ڈکیتی کے تین ملزم گرفتار

فتح جنگ :ڈکیتی کے تین ملزم گرفتار

فتح جنگ(نمائندہ دنیا) فتح جنگ پولیس نے ٹی ایم اے ریونیو انسپکٹر ڈکیتی کیس میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ چو تھے ملزم نے عبوری ضمانت کروالی۔

چند روز قبل بلدیہ فتح جنگ کے ریونیو انسپکٹر نعیم جاوید سے مسلح ڈاکوؤں نے 15لاکھ روپے چھین لئے تھے، پولیس نے عامر شہزاد،عابد علی اور بلال کو گرفتار کر کے مقامی عدالت سے چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ چوتھے نامز د ملزم ابرار نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں