انتقال پر ملال

  انتقال پر ملال

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)سابق جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی راجہ خالد محمود کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔۔۔

 نماز جنازہ ریلوے لوکو شیڈ راولپنڈی میں گزشتہ روز بعد نماز جمعہ ادا کی گئی ، راجہ خالد محمود حرکت قلب بند ہونے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ نماز جنازہ میں عامر فدا پراچہ ، فاروق پراچہ ، ملک خالد نواز بوبی ، بابر سلطان جدون ، سردار قدوس، راجہ محمد علی منہاس ، سید حسن شیرازی سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں