اکیس لاکھ 96ہزار روپے خو رد برد

  اکیس لاکھ 96ہزار روپے خو رد برد

راولپنڈی (خبرنگار) 1400 افراد کا کھانا تیار کرنے کے لیے دی جانے ولے رقم خورد برد کر لی گئی۔

تھانہ سول لائن پولیس کو افتخار احمد نے بتایا کہ کیٹرنگ کا کام کرتا ہوں، صغیربطور کک میرے پاس کام کرتا تھا،جس نے 1400افراد کا کھانا تیار کرنے کیلئے مجھ سے 2196000 روپے لئے اور غائب ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں