5جرائم پیشہ عناصر گرفتار، 3 پستول، آدھا کلو چرس برآمد

5جرائم پیشہ عناصر گرفتار، 3 پستول، آدھا کلو چرس برآمد

اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران پانچ جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

تھانہ کورال پولیس نے دو ملزمان عبدالر حمان اور طلعت حسین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک تیس بور پستول اور 350گر ام چرس برآمد کی ،تھا نہ لوہی بھیر پولیس نے دو ملزمان احسن ابر اہیم اور مہد محی الدین کو گرفتار کرکے 232گر ام چرس اور ایک نا ئن ایم ایم پستول برآمد کیا ، تھا نہ ہمک پولیس نے ملزم ند یر خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک تیس بور پستول برآمد کیا ، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں