نما ز عید کے بعدشہریوں کی پیاروں کی قبروں پر حاضری

  نما ز عید کے بعدشہریوں کی پیاروں کی قبروں پر حاضری

اسلام آباد(اے پی پی)ملک بھر کی طرح جڑواں شہروں کے مکینوں نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد قبرستانوں کا رخ کیا اور اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی،دعا ئے مغفرت کی اور قبروں پر پھول چڑھا ئے۔

یہ سلسلہ عید کے تینوں ایام میں جاری رہا۔ عید کے تینوں ایام میں جڑواں شہروں کے قبرستانوں میں لوگوں کا تانتا بندھا رہا اور قبرستانوں میں رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ۔ قبرستانوں کے قریب گل فروشوں نے پھولوں کی پتیوں اور اگر بتی و دیگر اشیا کے سٹال لگا رکھے تھے جہاں سے شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھا نے کے لئے خریداری میں مصروف دکھائی دیئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں