پاکستان میں سٹریٹ چلڈرن کی تعداد 1.5ملین، سپارک

پاکستان میں سٹریٹ چلڈرن کی تعداد 1.5ملین، سپارک

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سٹریٹ چلڈرن کے عالمی دن پر سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف دی چائلڈ (سپارک) نے پاکستان میں سٹریٹ چلڈرن کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔

سپارک کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر آسیہ عارف خان نے کہا سٹریٹ چلڈرن ڈے پر ہم پاکستان میں ان لاتعداد سٹریٹ چلڈرن کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں جنہیں روزانہ ناقابل تصور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اندازوں کے مطابق پاکستان میں سٹریٹ چلڈرن کی تعداد تقریباً 1.5 ملین ہے جنہیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ، ان کے تحفظ کیلئے منا سب اقدامات کی ضرورت ہے ۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ انہیں وہ تحفظ اور مدد ملے جس کے وہ مستحق ہیں۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ سٹریٹ چلڈرن کا سروے کریں تاکہ ان کی تعداد کے بارے میں درست ڈیٹا اکٹھا کیا جا سکے اور انہیں معاشرے میں دوبارہ شامل کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی جاسکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں