آبپارہ، شہزاد ٹاؤن، انڈسٹریل ایریا ، رمنا میں سرچ آپریشن

آبپارہ، شہزاد ٹاؤن، انڈسٹریل ایریا ، رمنا میں سرچ آپریشن

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ آبپارہ، تھانہ شہزاد ٹاؤن، تھانہ انڈسٹریل ایریا اور۔۔۔

 تھانہ رمنا کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 81 گھروں،47 گاڑیوں، 115 موٹرسائیکلوں اور 259 مشکوک افراد کو چیک کیا ۔ سرچ آپریشن میں سی ٹی ڈی اورمقامی پولیس ٹیموں نے حصہ لیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے ، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں، جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں