عالمی تنظیمیں غزہ میں بربریت کا نوٹس لیں ، شیعہ علما کونسل

عالمی تنظیمیں غزہ میں بربریت کا نوٹس لیں ، شیعہ علما کونسل

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا عالمی تنظیمیں غزہ میں بربریت کا نوٹس لیں۔

 انہوں نے غزہ میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے تین بیٹوں اور تین پوتوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسماعیل ہانیہ اور انکے خانوادہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے کہا حق وباطل کے معرکے میں اسماعیل ہانیہ سمیت تمام باغیرت فلسطینیوں کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، اسلام و کفر کے اس معرکے میں ان کی بے مثال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، چھ ماہ کی وحشیانہ بمباری کے باوجود اسرائیل مظلوم فلسطینیوں کے سامنے بے بس ہے اور امریکا کے ترلے کر رہا ہے کہ اس کے دفاع کو یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں