اسلام آباد پولیس کے افسر عید کے تیسرے روز بھی متحرک

اسلام آباد پولیس کے افسر عید کے تیسرے روز بھی متحرک

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد پولیس نے عید کے دنوں میں بہترین سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا اورافسر وجوان عید کے تیسرے روز بھی فیلڈ میں موجود اور متحرک رہے۔

ترجمان کے مطابق پارکوں، تفریحی مقامات پر ٹریفک کے دباؤ کے باوجود ٹریفک جام نہیں ہونے د یا گیا ،ٹریفک پولیس کے افسران ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں۔ عید کے موقع پر فول پروف انتظامات کی بدولت ضلع بھر میں موثرگشت و چیکنگ کی گئی اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری خود فیلڈ میں تمام انتظامات کا جائزہ لیتے رہے ۔اسلام آباد پولیس نے ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔جمعہ کو عید کے تیسرے روز بھی عوامی مقامات پر شہر یوں کا کا فی رش رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں