عید کے تیسرے روز بھی تفریحی مقامات پر شہریوں کا رش رہا

  عید کے تیسرے روز بھی تفریحی مقامات پر شہریوں کا رش رہا

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی میں عید کے تیسرے روز بھی پبلک پارکوں اور تفریحی مقامات پر شہریوں کا رش رہا، لوگوں نے عید اور اگلے دو روز تعطیلات کے باعث بچوں کے ہمراہ پارکوں اور تفریحی مقامات کی سیرکی، بچوں نے جھولوں سے لطف اٹھایا۔

 راولپنڈی میں سب سے زیادہ ایوب نیشنل پارک، اقبال پارک، رومی پارک اورلیاقت باغ میں فیملیز کا رش رہا جبکہ شہر وکینٹ کے دیگر تمام چھوٹے بڑے پارکوں میں بچوں نے فیملیز کے ساتھ خوب انجوائے کیا۔ زیادہ تر فیملیز گھروں سے مختلف قسم کے پکوان تیار کرکے لائیں اور پارکوں میں بیٹھ کر دعوتیں اڑائیں۔ راولپنڈی میں گز شتہ شام سے پردیسیوں کی واپسی بھی شروع ہوگئی جس کے بعد شہر کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں