محروم طبقات کی بحالی ریاست، مخیر حضرات کی ذمہ داری، جمال ناصر

   محروم طبقات کی بحالی ریاست، مخیر حضرات کی ذمہ داری، جمال ناصر

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی کے بعد سوشل ویلفیئر کے اداروں عافیت، کاشانہ، دارالفلاح، دارالامان، انجمن فیض الاسلام (اپنا گھر) کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے یتیم و بے سہارا بچوں، بزرگوں و خواتین کو عیدی دی اور ان میں تحائف تقسیم کئے ۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ محروم طبقات کی بحالی ریاست اور مخیر حضرات کی اولین ذمہ داری ہے ۔انہوںنے کہا کہ بچوں کو چاہئے کہ وہ دل لگا کر علم و ہنر حاصل کریں تاکہ وہ اس ملک کے ایک تعلیم یافتہ شہری بن کر ملک و ملت کا نام روشن کرسکیں ۔ اس موقع پر انجمن کے صدر ڈاکٹر ریاض احمد ،فنانس سیکرٹری راجہ صابر،کرنل جمیل اختر ،بدر احمد و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں