شہدا ئے ہزارہ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، سردار یوسف

شہدا ئے ہزارہ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، سردار یوسف

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک اور ممبر قومی اسمبلی سردار محمد یوسف کی اپیل پر گزشتہ روز یوم شہدائے ہزارہ کے موقع پر پورے ملک میں بسنے والے ہزارہ وال نے یوم شہدا ئے ہزارہ اور یوم تجدید عہد منایا۔

اس موقع پر شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ مانسہرہ میں فاتحہ خوانی کے موقع پر چیئر مین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو ہم رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ہم نے اس تحریک کو جاری رکھا اور جاری رکھیں گے ۔ اگلے مہینے اسلام آباد میں صوبہ ہزارہ قومی کنونشن کا انعقاد کریں گے جس میں تمام قومی جماعتوں کو دعوت دیں گے اور ان کو وہ وعدے یاد دلائیں گے جو انھوں نے ہزارہ وال قوم سے کیے تھے ۔ صوبہ ہزارہ کے بل قومی اسمبلی اور ایوان بالا دونوں میں موجود ہیں۔ اتفاق رائے کے بعد ان کو ایوانوں میں لایا جائے ، اگر کوئی رکاوٹ پیدا کی گئی تو ہم دوبارہ عوام سے رجوع کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں