عید الفطر پر سہولت مراکز مکمل طور پر فعال رہے، ڈی سی مری

عید الفطر پر سہولت مراکز مکمل طور پر فعال رہے، ڈی سی مری

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)عید الفطر کے موقع پر مری میں سہولت مراکز سیاحوں کو ضروری معلومات اور موسمیاتی صورتحال سے آگاہی فراہم کرنے میں مصروف عمل رہے۔

ضلعی انتظامیہ مری کی جانب سے سترہ میل، سنی بینک، کلڈنہ، جھیکا گلی، لوئر ٹوپہ،جی پی او چوک اور کشمیر پوائنٹ پر سہولت مراکز قائم کیے گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر سیاحوں کو رہنمائی فراہم کرنے کے لیے سہولت مراکز اور کنٹرول روم مکمل طور پر فعال رہے ۔سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عید پر پانچ چھٹیوں کی وجہ سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ تمام محکمے الرٹ ہیں۔افسران اور اہلکاران اپنے فرائض دلجمعی سے ادا کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں