غزہ میں قتل عام نے مسلمانوں کو رنجیدہ کردیا، سردار عتیق

غزہ میں قتل عام نے مسلمانوں کو رنجیدہ کردیا، سردار عتیق

مظفرآباد(آئی این پی)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں حقیقی اور پائیدار امن کا قیام نا ممکن ہے، غزہ میں قتل عام نے مسلمانوں کو رنجیدہ کردیا۔

غازی آباد مجاہد اول ہاؤس عید الفطر کے موقع پر آئے ہوئے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آج دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل غم زدہ ہیں غزہ میں بد ترین قتل عام اور حالات کی سنگینی نے مسلمانوں کو رنج و غم میں مبتلا کر دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جامع مسجد کی تالہ بندی اور مسلمانوں کو اس تاریخی مسجد میں نماز عید کی ادائیگی سے محروم کرنے کا ظالمانہ عمل بھی مسلمانوں کے معاملات میں کھلی مداخلت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں