راولپنڈی میں ڈاکو راج، 2 شہری قتل، 30 لاکھ کے زیورات چھین لئے گئے

راولپنڈی میں ڈاکو راج، 2 شہری قتل، 30 لاکھ کے زیورات چھین لئے گئے

راولپنڈی(خبر نگار)چاند رات، عید کے پہلے اور دوسرے روز چوری، ڈکیتی کے 112 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 4 گاڑیاں، 47 موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے، اس کے علاوہ لاکھوں روپے، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔

ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر حساس ادارے کے اہلکار اور رکشہ ڈرائیور کو قتل کر دیا گیا۔ ٹیکسلا کی حدود میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر حساس ادارے کے اہلکار عبیداللہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا،ٹیکسلا پولیس کو احمد شاہ نے بتایا کہ اپنے بہنوئی نجیب اللہ جو رکشہ ڈرائیور ہے کے ساتھ جا رہا تھا کہ ایک موٹرسائیکل سوار نے پسٹل تان کر رکشہ روکا اور ہم سے 12ہزار روپے اور موبائل فون چھین لئے ۔ نجیب اللہ نے نامعلوم مسلح شخص کو قابو کرنے کی کوشش کی تو اس نے فائرنگ کر دی جس سے نجیب اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ روات پولیس کو محمد وقیع نے بتایا کہ گھر سے 4 لیپ ٹاپ، 2 موبائل فونز، 5 گھڑیاں، زیور12 تولے اور د یگر قیمتی سامان چوری ہو گیا ۔ سول لائن پولیس کو عماد نے بتایا کہ اس کی اہلیہ سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے گن پوائنٹ پر طلائی زیورات مالیتی 30لاکھ روپے چھین لیے ۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں