ملکی معاشی حالات بہتر ہونے کے روشن امکانات، شیخ آ فتاب

ملکی معاشی حالات بہتر ہونے کے روشن امکانات، شیخ آ فتاب

حضرو (نمائندہ دنیا) سابق وفاقی وزیر ممبر قومی اسمبلی شیخ افتاب احمد نے کہا ہے کہ ملکی معاشی حالات میں بہتری کے روشن امکانات ہیں ۔۔۔

سعودی عرب سمیت دیگر دوست ممالک کی جانب سے پاکستان میں صنعت،زراعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے ،ہمیں اپنے قومی اداروں کی توقیر اور عزت کو ہر صورت مقدم رکھنا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق کونسلر محمد صدیق اعوان ،حاجی واجد خان و سلطان خان کو عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی پر ان کو مبارکباد دینے کے موقع پر کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں