کسانوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایاجائیگا:نعیم سندھو

کسانوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایاجائیگا:نعیم سندھو

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کسان اتحاد اور کاشتکار فانڈیشن کے وفد سے ملاقات کی ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس ذوالقرنین اعوان، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شمائلہ بانو ، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شہباز لطیف ودیگرافسر موجود تھے ۔

 نعیم سندھو نے کہا حکومت موجودہ صورتحال میں کسانوں کی مشکلات سے آگاہ ہے ،حکومتی احکامات ملتے ہی ضلع بھر میں گندم کی خریداری شروع کردی جائے گی، مڈل مین اور بیوپاریوں کو گندم کی سیل سے فائدہ نہیں اٹھانے دینگے ، حکومت کسانوں کو براہ راست ریلیف دیگی ، حکومت وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر قیادت کسانوں کے مسائل کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے ،کسانوں کے مفادات کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا، حکومت نے کاشتکاروں کیلئے 400 ارب روپے کی سبسڈی متعارف کروائی ہے ، سبسڈی سے جدید زرعی آلات کے استعمال سے فائدہ اٹھاکر کسان ملکی ترقی میں ہاتھ بٹائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں