تجاوزات کیخلاف کارروائیاں ٹارگٹڈ علاقوں تک محدود

تجاوزات کیخلاف کارروائیاں ٹارگٹڈ علاقوں تک محدود

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں ٹارگٹڈ علاقوں تک محدود ہیں شہر کے درجنوں بازاروں میں تجاوزات جوں کے توں موجود ہیں ۔

میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کاروائیاں مخصوص علاقوں میں ہی کی جارہی ہیں صرف میں سڑکوں پر ہی آپریشن کیا جارہا ہے شہر کے اندر موجود بازاروں اور مارکیٹوں میں تجاوزات کی بھرمار ہے تجاوزات مسائل میں منصور آباد 66 فٹا بازار سر فہرست ہے منصور آباد 66 فٹا بازار میں مین سڑک پر ریڑھیاں اور چھابڑیاں موجود ہیں دو سڑکوں کے درمیان موجود گرین بیلٹ پر بھی ریڑھیاں اور پتھاڑے موجود ہیں تجاوزات کے باعث منصور آباد 66 فٹا بازار سے گزرنا بھی ناممکن ہوچکا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے منصوآباد مین بازارمیں تجاوزات کے خلاف کوئی آپریشن نہیں کیا جاتا مبینہ طور پر انکروچمنٹ انسپکٹر منصور آباد 66 فٹا بازار سے لاکھوں روپے ماہانہ کے نذرانے وصول کرتا ہے جس کی وجہ سے کارر وائی نہیں ہوتی معاملے سے متعلق موقف لینے کے لیے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا جلد ہی منصور آباد سمیت دیگر بازاروں میں بھی تجاوزات کے خلاف بھرپور ایکشن کیا جائے گا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں