ہسپتالوں کی ادویات میڈیکل سٹوروں پر فروخت

ہسپتالوں کی ادویات میڈیکل سٹوروں پر فروخت

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سرکاری ہسپتالوں کی ادویات غیر قانونی طور پر میڈیکل سٹوروں پر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہواہے ۔

محکمہ صحت کی ڈرگ ٹیم نے گزشتہ روز لاری اڈا کے قریب واقع ٹرسٹ ہسپتال میں قائم میڈیکل سٹور پر چھاپہ مارا جہاں سے سرکاری ہسپتال میں خون کے لوتھڑے بننے سے روکنے والے ہیپرین انجکشن کی فروخت پکڑی گئی۔ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرمحسن اصغر کی سربراہی میں ٹیم نے بھاری مقدار میں انجکشن برآمد کرلیے اور بعد ازاں میڈیکل سٹور کو بھی سربمہر کردیا گیا۔ حکام کے مطابق انجکشن پر ایک سرکاری علاجگاہ کا بیچ نمبر شناخت کرلیا گیا ہے تاہم ملز موں کی جانب سے ناٹ فار سیل کی مہریں مٹا کر انجکشن فروخت کیے جا رہے تھے ۔ ڈرگ ٹیم نے میڈیکل سٹور مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے تمام تر تفصیلات چیف ڈرگ کنٹرولر کو بھجوا دی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں