محکمہ ماحولیات کی غفلت ،گندم باقیات جلانے کا سلسلہ جاری

محکمہ ماحولیات کی غفلت ،گندم باقیات جلانے کا سلسلہ جاری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ ماحولیات کی غفلت کے باعث پابندی کے باوجود گندم کی باقیات کو آگ لگانے کا سلسلہ جاری ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے ۔

پنجاب حکومت کی جانب سے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر سخت پابندی لگائی گئی اور واضح ہدایات کی گئیں کہ کسی بھی ضلع میں فصلوں کی باقیات کو آگ نہ لگائی جائے لیکن محکمہ ماحولیات کی غفلت کے باعث فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز جڑانوالہ کے نواحی گاوں 363 میں گندم کی باقیات کو آگ لگائی گئی جس کے بعد آگ قریب پڑے بھوسے کے ڈھیر کو بھی لگ گئی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں