ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروا ئیاں تیز کرنیکی ہدایت

 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروا ئیاں تیز کرنیکی ہدایت

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سینئر پولیس افسران کے ساتھ رات گئے میٹنگز کیں۔

 اس موقع پر انویسٹی گیشن ونگ کی تجدید، سپیشل پروٹیکشن یونٹ، اینٹی رائٹ یونٹ، کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ اور سپیشل برانچ کی اصلاحات کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا گیا ،آئی جی اسلام آباد نے سینئر افسران کو ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے اور سیف سٹی سے ای چالان کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیوں کو تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ میٹنگ میں ایس ایس پی لا اینڈ آرڈر ڈاکٹر محمد اقبال، ایس ایس پی سکیورٹی سید ذیشان حیدر اور اے آئی جی آپریشنز عبد الحق عمرانی نے اصلاحات کیلئے اپنی رپورٹس پیش کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں