صنفی مساوات کو فروغ دینا اولین ترجیح، نیلو فر بختیار

 صنفی مساوات کو فروغ دینا اولین ترجیح، نیلو فر بختیار

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)اسلام آباد میں، پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ اور قومی کمیشن برائے وقار نسواں سٹرٹیجک شراکت داری کا حصہ بن گئے۔

قومی کمیشن برائے وقار نسواں کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار اور سی ای او پی پی اے ایف نادر گل بڑیچ نے ایل او آئی پر دستخط کیے ۔ دونوں اداروں کے سربراہان نے اتفاق کیا کہ یہ معاہدہ پاکستانی خواتین کو برابری کے حقوق کی فراہمی اور معاشی طور پر با اختیار بنا نے میں سنگ میل ثابت ہو گا ۔چیئرپرسن قومی کمیشن برائے وقار نسواں نیلوفر بختیار نے کہا صنفی مساوات کو فروغ د ینا اولین تر جیح ہے ، انہوں نے اقتصادی طور پر مستحکم پاکستان کیلئے خواتین کے کردار ادا کرنے کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں