بہارہ کہو بائی پاس منصوبہ معیار برقرار رکھنے کی ہدایت

بہارہ کہو بائی پاس منصوبہ معیار برقرار رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی چودھری محمد علی رندھاوا نے بہارہ کہو بائی پاس منصوبے کے سائٹ کا دورہ کیا۔

انہوں نے معائنہ کے بعد نیسپاک، کنٹریکٹر این ایل سی، اسلام آباد ٹریفک پولیس اور انجینئرنگ ونگ کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ بھی کی جس کے دوران چیئرمین سی ڈی اے نے بین الاقوامی معیار کو برقرار رکھنے اور بائی پاس کے ساتھ سخت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں