کپاس کیلئے کسانوں کونہری پانی کامسئلہ نہیں ہوگا:ڈی سی

کپاس کیلئے کسانوں کونہری پانی کامسئلہ نہیں ہوگا:ڈی سی

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)‘‘کپاس لگائیں پاکستان کو خوشحال بنائیں’’وژن کے تحت ڈپٹی کمشنر ایم عمیر کی زیر قیادت محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے آگاہی سیمینار برائے بحالی کپاس مہم کا انعقاد ۔

کاشتکاروں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کا خطاب کرتے کہنا تھا کہ کپاس کی پیداوار والے کاشتکاروں کو فرٹیلائزرز اور نہری پانی کا کوئی ایشو نہیں ہو گا۔ زرعی افسروں و ماہرین نے آگاہی لیکچرز دیئے ،کپاس کے کاشتکاروں کو بتایا کہ کپاس کا نیا سرٹیفائیڈ بیج استعمال کرکے محفوظ فصل حاصل کریں۔بیج میں پتہ مروڑ وائرس اور گلابی سنڈی سمیت دیگر کیڑوں کے خاتمے کی صلاحیت شامل ہے ۔ کپاس کاشت کریں اور نقد رقم کمائیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے فرٹیلائزرز، پیسٹی سائیڈز کے سٹالزاورکپاس کیلئے کاشتکاروں کو محکمہ زراعت کی مہیا کردہ مشینری کا بھی جائزہ لیا ۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر ایم عمیرنے کاشتکاروں کے نمائندوں سے میٹنگ کی۔ ڈی پی او راشد ہدایت و دیگر ضلعی افسربھی موجود تھے ۔ کاشتکاروں کا استحصال روکنے کے لیے ہر ممکن کاوشوں کی یقین دہانی کروائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔کسانوں کی شوگر ملز سے بقیہ پیمنٹ ادائیگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ گندم خریداری میں مڈل مین کا کردار ختم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں