دولتالہ :کار الٹنے سے ا یک نوجوان جاں بحق ،3زخمی

  دولتالہ :کار الٹنے سے ا یک نوجوان جاں بحق ،3زخمی

دولتالہ (نما ئندہ دنیا) دولتالہ پنڈی روڈ ڈھونگی موڑ کے قریب کار کا ٹائر برسٹ ہونے سے ایک نوجوان جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی گز شتہ روز (پیر کو ) شادی تھی، مرحوم کو آبائی قبرستان دوکھوہا میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔

دوکھوہا کا رہائشی چو دھری منصور انجم چند روز قبل شادی کی غرض سے آسٹر یلیا سے پاکستان آیا تھا اور پیر والے دن اس کی بارات تھی۔ اتوار کی رات اپنے تین دوستوں حمزہ،عادل اور محراب کے ہمراہ کھانا کھانے قریبی ہوٹل جا ر ہا تھا کہ ڈونگی کے قریب کار کا ٹائر برسٹ ہونے سے گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں منصور انجم تینوں دوستوں کے ہمراہ شدید زخمی ہو گیا ، انہیں راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں منصور انجم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں