کاشتکاروں کی سہولت کیلئے محکمانہ اصلاحات ضروری ،وزیر زراعت پنجاب

 کاشتکاروں کی سہولت کیلئے محکمانہ اصلاحات ضروری ،وزیر زراعت پنجاب

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار ) کاشتکاروں کو جدید زرعی معلومات کی فوری فراہمی کیلئے سوشل میڈیا کا رول نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔سوشل میڈیا کے موثر استعمال سے کاشتکاروں کوفوری معلومات دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

 کاشتکاروں کو سوشل میڈیا کے ذریعے فوری معلومات پہنچانے کیلئے محکمانہ اصلاحات ضروری ہیں ۔بروقت و معیاری معلومات کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کاشتکاروں کو جدید ذرائع ابلاغ کے استعمال سے زرعی معلومات کی ترسیل سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور دیگر اعلٰی حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ کاشتکاروں کی فنی ر ہنمائی کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا موثر استعمال وقت کا اہم تقاضا ہے ،موثر ذرائع ابلاغ کے ذریعے فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن ہے ۔انہوں نے کہا پنجاب حکومت پیداوارمیں اضافہ اورکاشتکاروں کوسہولیات کی فراہمی کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے تاکہ ملک کی معیشت میں بہتری لائی جاسکے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں