14جواری گرفتار، رقم ، 13موٹرسائیکل، 4مرغے ضبط

 14جواری گرفتار، رقم ، 13موٹرسائیکل، 4مرغے ضبط

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی رپورٹر، خبرنگار ) جڑواں شہروں سے مختلف کارروائیوں کے دوران 14جواریوں کو گرفتارکر کے مقدمات درج کر لئے گئے ۔

 تھانہ سنبل پولیس نے 10قمار بازوں کو رنگے ہا تھوں گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم برآمد کی ۔ ملزمان کی شنا خت نزاکت، وقار احمد، ممتاز سعید، ظہور، نوید اختر، خرم شہزاد، جا وید اقبال، حضر ت بلا ل، مسعوداور محمد شفیق کے ناموں سے ہو ئی ہے ، ملزمان کیخلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔ ادھر ٹیکسلا پولیس نے مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں وقار،عمر،عبدالواجد اور عمران شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 35ہزار روپے ،4موبائل، 13موٹرسائیکل اور 4 مرغے بھی پولیس نے قبضہ میں لے لئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں