عیدکے دوسرے روز پتریاٹہ چیئر لفٹ کھول دی گئی ، ٹی ڈی سی پی

 عیدکے دوسرے روز پتریاٹہ چیئر لفٹ کھول دی گئی ، ٹی ڈی سی پی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ریجنل منیجر ٹی ڈی سی پی، پتر یاٹہ چیئرلفٹ معظم نذیر نے کہا ہے کہ اس دفعہ عید الفطر کے موقع پر سیاحوں کے لیے ٹی ڈی سی پی کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے ۔

 عید الفطر کے دوسرے روز پتر یاٹہ چیئرلفٹ جو گزشتہ چند روز سے بند تھی ضروری مینٹی نینس کے بعد سیاحوں کے لیے کھول دی گئی تھی۔ پارکنگ سے چیئرلفٹ تک آنے اور کشمیر پو ائنٹ سے مال روڈ تک جانے کیلئے الیکٹرک ٹورسٹ کارٹ کا تجرباتی استعمال کیا گیا۔ چیئرلفٹ کے مقام پر خواتین کے لیے خصوصی خاتون ہیلپر کو تعینات کیا گیا تھا۔ لمبی لائنوں سے بچنے کیلئے بوڑھوں اور خصوصی افراد کو ایگزیکٹو لین کی سہولت دی گئی۔ کسٹمر کئیر کو خصوصی اہمیت دی گئی اور سیاحوں کو گائیڈ کیا جاتا رہا۔ اس کے علاوہ اس عید پر سیاحوں کیلئے سووینئر شاپ اور سیلفی پوائنٹ بھی دستیاب تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ سے بند کیبل کار کو بھی آئندہ دو ہفتوں میں کھول دیا جائے گا۔ مری سیاحت کا مرکز ، سیاح ہمارا اثاثہ ہیں، ان کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں