گیس سلنڈر والی گاڑ یوں کیخلاف کارروائی مزید سخت کرنیکا فیصلہ

گیس سلنڈر والی گاڑ یوں کیخلاف کارروائی مزید سخت کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے اور ان کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔۔۔

اسی سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گیس سلنڈر والی گاڑیوں اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کو مزید سخت کرنیکا فیصلہ کیا ہے ،ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد نے تما م زونل ڈی ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ گیس سلنڈر والی گاڑیوں اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی پبلک سروس گاڑیوں کو تھانہ جات میں بند کیا جائے ،اس ضمن میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی دستے تشکیل دیئے گئے ہیں جو اسلام آباد کے لاری اڈوں،بس سٹاپس،ویگن سٹاپ اور شہر کے مختلف مقامات پرٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث ڈرائیورز اور گاڑیوں کے خلاف موثر کارروائی کر ر ہے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں