بائیک لفٹر اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین گینگز گرفتار

بائیک لفٹر اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین گینگز گرفتار

راولپنڈی (خبر نگار) پولیس نے بائیک لفٹر اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین گینگز گرفتار کر لیے ، ملزمان سے چوری شدہ 3موٹر سائیکل ، اسلحہ اور مسروقہ رقم برآمد کر لی گئی۔

کینٹ پولیس بائیک لفٹر گینگ کے ملزمان بصیر خان اور عبدالرسول کو گرفتار کر کے چوری شدہ 3موٹر سائیکل اور 8 ہزار روپے برآمد کیے۔ ملزمان موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ٹیکسلا پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے جہانزیب،شاکر اور ذبیح کو گرفتار کیا جن سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا، ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔ دو رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ جنت گل اور ساتھی جنید اقبال کو گرفتار کر کے مسروقہ ایک لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں