چوری، منشیات فروشی کے 7ملزم گرفتار ہیروئن، پستول، مال مسروقہ برآمد

چوری، منشیات فروشی کے 7ملزم گرفتار  ہیروئن، پستول، مال مسروقہ برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے 7جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا ، ملزمان سے ما ل مسروقہ، منشیات اور اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

چوری کی وارداتو ں میں ملوث خا لد، حمزہ اور بلا ل کو گرفتار کرکے نقدی اور ما ل مسروقہ برآمد کیا گیا، منشیات فروشی میں ملوث شہزاد کو گرفتار کرکے 215گر ام ہیروئن، فرحان سے 224گر ام ہیر وئن برآمد کی گئی، حیدر اور اسما عیل کو گرفتار کرکے دو 30بور پستول برآمد کرلیے گئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں