پانچویں، آٹھویں نتائج کا اعلان، طالبات نے میدان مار لیا

پانچویں، آٹھویں نتائج کا اعلان، طالبات نے میدان مار لیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سنٹرلا ئزڈ امتحانات سال 2023-24 کے نتائج کا اعلان کر دیا، پنجم کے امتحانات میں 25101 طلبا و طالبات شریک، 21197کامیاب ہوئے۔۔

کامیابی کا تناسب 84.5فیصد رہا، ہشتم کے امتحانات میں 19693 طلبا و طالبات شریک، 37407کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 87.25 فیصد رہا، پانچویں میں 587نمبروں کے ساتھ ماڈل سکول جی ایٹ ٹو کی حائقہ کریم پہلی، مشال فاطمہ، آئینہ مناہل اور عائشہ ایمان 586 نمبروں کے ساتھ دوسری، جی ٹین ٹو ماڈل کالج کی زینب 585 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن پر رہیں۔ آٹھویں میں 679 نمبر لے کر سی ڈی اے ماڈل سکول کی مریم شفیع نے پہلی، آئی ایٹ تھری ماڈل کالج کے ہمدان شمشیر نے 675 نمبر لے کر دوسری اور علیمہ طاہرہ نے 673 نمبر لے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں