20سالہ نوجوان کو اغوا کرنے والے 3 اغوا کار گرفتار

 20سالہ نوجوان کو اغوا کرنے والے 3 اغوا کار گرفتار

راولپنڈی(خبرنگار)پولیس نے 20 سالہ نوجوان کو اغوا کرنے والے 3 اغوا کار گرفتار کر کے مغوی سے چھینے گئے 2لاکھ روپے، 2 موبائل فونز برآمد کرلیے۔

سول لائنز پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ اس کے بیٹے سلیمان کو کسی نے اغواء کر لیا اور رقم چھین لی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان فیصل شہزاد، عامر اور عبد الحمید کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان سے مغوی کی چھینے گئے 2 لاکھ روپے، 2 موبائل فونز اور واردات میں استعمال ہونے والے 2 موٹر سائیکل برآمد ہوئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں