حضرو میں 13سالہ لڑکا تیز دھار آ لہ سے قتل کر دیا گیا

حضرو میں 13سالہ لڑکا تیز دھار آ لہ سے قتل کر دیا گیا

حضرو (نمائندہ دنیا) حضرو کے نواحی گاؤں باسیہ کے رہا ئشی چار بہنوں کے اکلو تے بھائی 13سالہ محمد اشعر ولد اصغر خان کو تیز دھار آلہ سے قتل کر کے لاش گاؤں کے قریب ایک کنویں کے پاس پھینک دی گئی ۔۔

جو برآمد کر لی گئی۔ محمد اصغر نے پولیس کو بتایا کہ 20اپریل کو میرا تیرہ سالہ بیٹا اپنے گھر سے نکلا اور عبدالوہاب نامی شخص کے ساتھ دیکھا گیا ، رات گئے تک جب میرا بیٹا واپس نہ آیا تو اس کی تلاش شروع کردی اس دوران گاؤں کے قریب ایک کنو یں کے پاس میرے بیٹے کی خون میں لت پت لاش پڑی ہوئی ملی۔ اصغر خان نے عبدالوہاب نامی شخص پر قتل کا شبہ ظاہر کیا جس پر تھانہ رنگو پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں