مری میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آ پریشن کیلئے 3ٹیمیں تشکیل

مری میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف  آ پریشن کیلئے 3ٹیمیں تشکیل

راولپنڈی، مری (نیوز رپورٹر، نمائندہ دنیا) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی ہدایات پر مری میں جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

آپریشن کی نگرانی ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کر رہے ہیں۔ ٹیموں میں مختلف محکموں کے اہلکار شامل ہیں جنہیں انکی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں