ضمنی الیکشن:دھاندلی ویڈیوز سے واضح ہو گئی، علامہ ناصر عباس

ضمنی الیکشن:دھاندلی ویڈیوز سے واضح ہو گئی، علامہ ناصر عباس

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری نے ملک میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے کہا ہے۔۔

 کہ ضمنی انتخابات میں کی گئی دھاندلی ویڈیوز سے واضح ہو گئی ہے ، من پسند نتائج کے حصول کیلئے پنجاب حکومت اپنے ماتحت اداروں کو جس طرح استعمال کر رہی ہے وہ ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے ، شاطرانہ چالوں سے وجود میں آنے والی حکومت کے پاؤں کبھی مضبوط نہیں ہوتے۔ جابر حکمران ماضی کے آمروں کے عبرتناک انجام سے سبق سیکھیں۔ حضرت علی ؓ کا قول ہے ’’ کفر کا نظام تو چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نظام نہیں چل سکتا‘‘۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں