سی ڈی اے کا فیزون میں ا پارٹمنٹس کی ٹرانسفر خود کرنیکا فیصلہ

سی ڈی اے کا فیزون میں ا پارٹمنٹس کی ٹرانسفر خود کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نے فیز ون میں سی ڈی اے کے الاٹ کردہ تمام اپارٹمنٹس و پلازوں کی ٹرانسفر خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسرے مرحلے میں نجی اپارٹمنٹس و سائٹس کی ٹرانسفر کا کنٹرول بھی سی ڈی اے خود سنبھالے گی تاہم اس کیلئے سی ڈی اے رولز میں ترامیم کی ضرورت ہو گی۔ رولز کے مطابق جب اپارٹمنٹس تعمیر ہو جائیں تو اس کا نظم و نسق رہائشیوں کی مینجمنٹ کمیٹی چلاتی ہے مگر اس پر سو فیصد عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے اور مالکان خود ہی انتظام چلا رہے ہیں۔ دوسری جانب سی ڈی اے نے کمرشل بلڈنگز کی طرز پر اپارٹمنٹس ہائٹس کے رہائشی یونٹس کی ٹرانسفر خود کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، اس وقت اپارٹمنٹس کی ٹرانسفر مالکان کرتے چلے آ رہے ہیں جس سے سی ڈی اے کو ریو نیو جنریشن میں نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) انوارالحق کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں