اوپن یونیورسٹی پنجاب چیپٹر کا کانووکیشن28اپریل کو ہو گا

اوپن یونیورسٹی پنجاب چیپٹر کا کانووکیشن28اپریل کو ہو گا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پنجاب چیپٹر کا کانووکیشن 28اپریل کو لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔

 یونیورسٹی کے پرو چانسلر وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، خالد مقبول صدیقی مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان، سکولز کالجز اور جامعات کے اساتذہ، ملک کے نامور صحافی، سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی اور وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود سمسٹر خزاں 2004تا بہار 2022کے دوران گریجویٹ ہونے والے طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کریں گے۔ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 144طلبہ کو گولڈ میڈلز اور میرٹ سرٹیفکیٹس دئیے جائیں گے ، فل ڈریس ریہرسل 27اپریل کو ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں