بدانتظامی شکایات،وفاقی محتسب کی ٹیم آج ایکسائز کا دورہ کریگی

بدانتظامی شکایات،وفاقی محتسب کی ٹیم آج ایکسائز کا دورہ کریگی

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ڈائر یکٹو ریٹ آف ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن کے خلاف بد انتظا می کی شکا یات کا ازخود نو ٹس لیتے ہوئے ۔۔

وفاقی محتسب سیکر ٹریٹ کے سینئر افسروں پر مشتمل ایک معا ئنہ ٹیم تشکیل دی ہے جوآج(پیر کو ) ڈائر یکٹو ریٹ آف ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن اسلا م آباد کا دورہ کرے گی۔واضح رہے کہ وفا قی محتسب نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کے خلاف ٹیکس کے تخمینہ، گا ڑیوں کی رجسٹریشن، ان کے معا ئنہ، رجسٹر یشن کا رڈ حا صل کر نے میں تا خیر اور ایجنٹوں کی دخل اندازی سے متعلق بڑ ی تعداد میں شکایات کا نوٹس لیتے ہو ئے یہ معائنہ ٹیم تشکیل د ی ، ٹیم دورہ کے دوران ان شکا یات کا جا ئزہ لے گی اور ان کے حل کیلئے تجا ویز پر مبنی اپنی رپورٹ وفاقی محتسب کو پیش کر ے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں