گولڑہ ریلوے سٹیشن پر سفاری ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا

گولڑہ ریلوے سٹیشن پر سفاری ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا

اسلام آباد (دنیا نیوز) پاکستان ریلوے نے گولڑہ سٹیشن اسلام آباد پر سفاری ٹرین کا افتتاح کر دیا۔ سیکرٹری ریلوے عبدالمالک افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔۔

تقریب میں ریلوے کے ڈی ایس اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ سیکرٹری ریلوے عبدالمالک نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفاری ٹرین کا مقصد پاکستان کے خوبصورت مقامات دنیا کے سامنے لانا ہے۔ سفاری ٹرین اٹک خورد کی جانب رواں دواں ہو گئی ہے، یہ سفاری ٹرین ہر اتوار صبح 8:30بجے راولپنڈی ریلوے سٹیشن سے اٹک خورد کیلئے روانہ ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں