12ملزم گرفتار،3موٹر سائیکل، کلو چرس،40لٹر شراب برآمد

12ملزم گرفتار،3موٹر سائیکل، کلو چرس،40لٹر شراب برآمد

راولپنڈی (خبرنگار) موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کرکے چوری شدہ 3 موٹر سائیکل،مسروقہ رقم30ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔

 تھانہ سٹی پولیس نے سراج اور شیراز سے 3موٹرسائیکل ورقم برآمدکرکے تفتیش شروع کر دی ۔ پیرود ہا ئی پولیس نے شہاب سے 1کلو300گرام چرس،نصیرآباد پولیس نے ملزم شاہ زیب سے پستول، ملزم شاہ مراد سے پستول ،ریس کورس پولیس نے اسد سے 9پتنگیں اورڈور یں برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ۔ ادھر پیرود ہا ئی پولیس نے صدیق سے 10 لٹر ،ریس کورس پولیس نے آصف سے 10 لٹر ،گوجر خان پولیس نے احمر سے 10 لٹر ،بنی پولیس نے ملزم فیاض سے 5 اور توحید سے 5 لٹر شراب برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں