مہر ایکسپریس کے اوقات تبدیل، راولپنڈی سے شام ساڑھے 5 بجے روانہ ہو گی

 مہر ایکسپریس کے اوقات تبدیل، راولپنڈی سے شام ساڑھے 5 بجے روانہ ہو گی

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر راولپنڈی تا ملتان براستہ کندیاں چلنے والی مہر ایکسپریس (128Dn) کے اوقات تبدیل کر دیئے۔۔۔

 نئے شیڈول کے مطابق (128Dn) مہر ایکسپریس راولپنڈی سے شام 5 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو گی اور جنڈ، میانوالی، دریا خان، سیہون شریف سے ہو کر اگلے روز صبح 8 بج کر 55 منٹ پر ملتان پہنچے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں