منشیات کیس میں مجرم کو نو سال قید، 80 ہزار روپے جرمانہ

منشیات کیس میں مجرم کو نو سال  قید، 80 ہزار روپے جرمانہ

راولپنڈی (خبرنگار) عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو نو سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

عدالت کے جج نے مجرم خرم کو 3410 گرام چرس برآمد ہونے کے مقدمہ میںسزا سنائی جسے صادق آباد پولیس نے گزشتہ سال گرفتار کیا تھا، راولپنڈی پولیس نے مجرم کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا، مقدمہ کی موثر پیروی کرنے پر عدالت نے مجرم کو سزا سنا دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں