خاتون کو بلیک میل کرنیوالا گرفتار

 خاتون کو بلیک میل کرنیوالا گرفتار

راولپنڈی(خبرنگار)ایف آئی اے سائبر کرائم نے آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم عمران بھٹی خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث تھا۔

 ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے خاتون کی تصاویر واٹس ایپ پر شیئر کیں اور اسے دھمکایا۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر شواہد تحویل میں لے لیے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں